Live Updates

صبرو تحمل کی انتہاء ہوگئی،طاہرالقادری اور عمران خان اناء کی جنگ لڑ رہے ہیں، خواجہ محمد آصف

پیر 1 ستمبر 2014 13:32

صبرو تحمل کی انتہاء ہوگئی،طاہرالقادری اور عمران خان اناء کی جنگ لڑ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صبرو تحمل کی انتہاء ہوگئی‘ اللہ جانتا ہے کس نے آنا ہے اور کس نے جانا ہے‘ طاہرالقادری اور عمران خان اناء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے سارا نظام درہم برہم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن گزر جائیں گے لیکن یہ نقصان صدیوں تک پورا نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ دلوں کے بھید بہتر جانتا ہے۔ کس نے آنا ہے یا کس نے جانا ہے۔ ہمارے صبرو تحمل کی انتہاء ہوگئی ہے۔ مظاہرین نے پی ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کرکے سٹاف کو یرغمال بنالیا۔ مظاہرین پوری دنیا کیساتھ رابطہ منقطع کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔ ان کے اس عمل سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ عمران خان اور طاہرالقادری حکومت کے صبرو تحمل کو کمزوری سمجھا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات