سرکاری عمارتوں پر حملے سے جمہوریت کے دعویداروں کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا، شہباز شریف
پیر 1 ستمبر 2014 13:41
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سرکاری عمارتوں پر حملہ سے آئین اور جمہوریت کے دعویداروں کا مکروہ چہرہ پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کا نام لینے والے نام نہاد لیڈروں نے سرعام قانون کی دھجیاں اڑائیں۔
(جاری ہے)
لاہور سے جاری اپنے بیان میں اسلام آباد میں پی ٹی وی کی عمارت پر مظاہرین کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کی عمارت میں توڑ پھوڑ اور عملے پر تشدد کا واقعہ افسوس ناک ہے ۔
سرکاری عمارتوں پر حملہ سے آئین اور جمہوریت کے دعویداروں کا مکروہ چہرہ پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر آئینی طریقے سے اقتدار کی ہوس میں ملک کو روزانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کا ہر فرد حیران ہے کہ بلوائیوں کو پی ٹی وی میں داخلے کی جرات کیسے ہوئی؟ جمہوریت اور آئین کا نام لینے والے نام نہاد لیڈروں نے سرعام قانون کی دھجیاں اڑائیں۔ وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور ترقی کے دشمنوں کو آئین اور جمہوریت کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.