شاہ محمود قریشی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے معذرت کرلی

پیر 1 ستمبر 2014 14:00

شاہ محمود قریشی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے معذرت کرلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد واقعے کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو قرار دیاانہوں نے کہا کہ اگر پنجاب پولیس وزراء کی نہیں سن رہی تو پھرکس کی سنے گی۔

(جاری ہے)

کوشش کے باوجود مذاکرات سے مسائل کا حل نہیں نکل سکاایسے حالات میں مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔شاہ محمود قریشی نے جاوید ہاشمی کے حوالے سے کہا کہ انکا اورجاویدہاشمی کا احترام کارشتہ ہے۔دونوں ایک دوسرے سے لا تعلق نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے بگاڑ پیدا ہو۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہاکہ آگے بڑھنے کا فیصلہ پارٹی کا فیصلہ تھا۔کوئی بھی شخص وزیراعظم ہاؤس پرقبضہ کرنے نہیں جارہا تھاجو کچھ ہوا وہ لاٹھی چارج سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد کارکنوں پر تشدد کی ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :