ملک میں سیاسی بحران کے باعث غیر ملکی سفارت خانے بند

پیر 1 ستمبر 2014 14:13

ملک میں سیاسی بحران کے باعث غیر ملکی سفارت خانے بند

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکا کے ریڈ زون میں عمارتوں پر حملوں کے بعد غیر ملکی سفارتخانے بند کر دئیے گئے ہیں، اور تمام سٹاف کو ڈپلومیٹک انکلیو کے اندر ہی رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جبکہ مقامی سٹاف کو بھی گھروں تک محدود رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. اطلاعات کے مطابق یہ سفارتخانے 5 روز کیلئے بند کئے گئے ہیں، لیکن صورتحال کے مطابق دنوں میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے.