Live Updates

تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کو اظہارہ وجوہ کا نوٹس دیدیا

پیر 1 ستمبر 2014 20:45

تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کو اظہارہ وجوہ کا نوٹس دیدیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کو شو کاز نوٹس جاری کردیا، پارٹی کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کی دروغ گوئی کی وجہ سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی کے جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیر کے روز میڈیا گفت گو نے یکا یک سیاسی منظر نامہ ہی تبدیل کردیا، پارلیمنٹ کے باہر گفتگو میں جاوید ہاشمی نے عمران خان سے متعلق سنسنی خیز تفصیلات بتائیں، جس پر پارٹی ترجمان نے مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی جانب سے کی گئی تمام باتیں بے بنیاد اور پرا پگنڈہ ہیں، جاویدہاشمی کیخلاف اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

ترجمان شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے فوج سے روابط ہیں تو ہاشمی مستعفی ہو جاتے، تحریک انصاف کسی خفیہ ایجنڈے پر عمل نہیں کر رہی، پی ٹی آئی چیئرمین کافی عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ انصاف نہ ملنے پر سڑکوں پر آئیں گے، جاوید ہاشمی کی دروغ گوئی کی وجہ سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات