Live Updates

حالات کی ذمہ دارحکومت ہے ،وزراء کے بیانات اورطاقت کے استعمال سے حالات بگڑے ہیں ،قمرزمان کائرہ،

جاویدہاشمی کوسب پتہ تھاتوان کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ،عمران خان چیف جسٹس سے ملے ہوئے توتحقیقات ان کے سپردکردیتے اورحکومت کی تجویزمان لیتے ،میڈیاسے گفتگو

پیر 1 ستمبر 2014 23:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ حالات کی ذمہ دارحکومت ہے ،وزراء کے بیانات اورطاقت کے استعمال سے حالات بگڑے ہیں ،جاویدہاشمی کوسب پتہ تھاتوان کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ،عمران خان چیف جسٹس سے ملے ہوئے توتحقیقات ان کے سپردکردیتے اورحکومت کی تجویزمان لیتے ۔اسلام آبادمیں ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کے کارکنان17دن تک پرامن رہے ،لیکن طاقت کاجب استعمال کیاگیاتوحالات بگڑگئے ،موجودہ حالات کی ذمہ دارحکومت ہے ،وفاقی وزراء کے بیانات بھی حالات کے بگڑنے کاسبب ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کے کارکنوں کوآگے نہیں جاناچاہتے تھا،طاہرالقادری سے موجودہ صورتحال پرگفتگوکرنے آیاتھااورآج بھی کسی وقت ان سے ملنے آوٴں گا،ان کاکہناتھاملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے طاہرالقادری کے پاس آیاتھاان کاکہناتھاکہ جاویدہاشمی کوسب پتہ تھاتوان کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ،بات واضح طورپرغلط لگتی ہے اگرپتہ تھاتوپہلے یہ باتیں کیوں نہیں بتائیں اگرعمران خان چیف جسٹس سے ملے ہوئے تھے توحکومت کاموٴقف مان کرچیف جسٹس کے کورٹ پرفیصلہ چھوڑدیتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہاشمی کل تک سٹیج پرکھڑ ے ہوکرہنس ہنس کرتقریریں کررہے تھے ایک بات پراختلاف کے بعدباقی باتیں سامنے لائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم جمہوریت کی بالادستی چاہتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :