برطانیہ نے اپنے شہریوں کو اسلام آباد سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کر دی

منگل 2 ستمبر 2014 11:59

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو اسلام آباد سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2014ء) امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو اسلام آباد میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ برطانوی حکومت کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی ، اغوا اور تشدد کا شدید خطرہ ہے ۔ حکام نے برطانوی ہائی کمیشن کو دھرنوں کے دوران اسلام آباد تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق شہریوں کو لاہور سمیت مختلف شہروں کے سفر کے دوران مشکل پیش آ سکتی ہے ۔

مسافروں کو کہا گیا ہے کہ وہ قبائلی علاقوں ، چار سدہ ، کوہاٹ ، بنوں ،لکی مروت ، ڈیرہ اسماعیل خان ، سوات ، بونیر کے سفر سے گریز کریں ۔ پشاور سے جنوبی اضلاع اور چترال کا بذریعہ روڈ ، بلوچستان کے شمالی اور مشرقی علاقے اور نواب شاہ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے ، اس سے پہلے امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :