فلم انڈسٹری کی بقاء کیلئے بھارتی فلموں ، ٹی وی ڈراموں پر پابندی لگنی چاہیے ‘ سنگیتا

منگل 2 ستمبر 2014 12:30

فلم انڈسٹری کی بقاء کیلئے بھارتی فلموں ، ٹی وی ڈراموں پر پابندی لگنی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر ہدایتکارہ سنگیتا نے کہاہے کہ چند برسوں میں بھارتی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی نمائش نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، حکومت کو بھارتی فلموں اور ٹی وی ڈراموں پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کر نا ہو گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ بعض مفاد پرست لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو نا قابل تلافی نقصان ہو رہا ہے ایسے لوگوں کو فلم انڈسٹری سے نکال باہر کرنا ہو گا ۔

تمام فنکاروں ، ہدایتکاروں اور خاص طور پر پاکستانی قوم کو محب وطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی فلموں اور ڈراموں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم اپنی انڈسٹری اور فنکاروں کو سپورٹ کرے تاکہ ملک میں بھارتی فلموں اور ڈراموں کی حوصلہ شکنی ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :