پی ٹی وی پر حملے سے آدھ گھنٹہ پہلے باریش شخص نے آکر بتایا تیار ہو جاؤ ‘ہم کچھ دیر میں آرہے ہیں ‘ سکیورٹی عہدیدار
منگل 2 ستمبر 2014 13:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء)پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں تعینات سیکیورٹی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ حملے سے آدھ گھنٹہ پہلے باریش شخص نے آکر بتایا تیار ہو جاؤ ‘ہم کچھ دیر میں آرہے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں تعینات ایک سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ سٹیشن پر ہجوم کے دھاوے سے لگ بھگ آدھے گھنٹے پہلے یعنی صبح کے ساڑھے نو بجے ایک باریش شخص عمارت کے مرکزی داخلے سے ملحق سیکیورٹی روم تک آیا اور دھمکی دی۔
عہدیدار نے بتایا کہ اس شخص نے کہا تیار ہوجاؤ ‘ ہم کچھ دیر میں یہاں آرہے ہیں۔عہدیدار نے کہاکہ میرا خیال تھا کہ وہ دھرنوں میں شریک کوئی پرجوش کارکن ہے جو ہمیں ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے، تاہم دس بجے کے فوری بعد سینکڑوں مظاہرین نے عمارت کی جانب دھاوا بولا تو مجھے اپنا خیال بدلنا پڑا۔(جاری ہے)
سٹیشن کی عمارت میں داخل ہونے کے بعد لوگوں کے ایک گروپ نے سیدھا ماسٹر کنٹرول روم کا رخ کیا اور ٹیکنیکشنز کو کہا کہ وہ سب سے پہلے وہ نیوز ٹکرز ہٹائیں جن میں بتایا جارہا تھا کہ جو مظاہرین کے سرکاری ٹی وی پر قبضے کے حوالے سے ہیں۔
اس کے بعد ان افراد جن کا تعلق پی ٹی آئی اور پی اے ٹی دونوں سے لگتا تھا نے نشریات روک دینے کا مطالبہ کیا۔ماسٹر کنٹرول روم کے ایک ٹیکنیشن نے بتایا کہ کوئی اناڑی شخص نشریات کی تکنیکی چیزوں کو سمجھ نہیں سکتا، مگر وہ لوگ بخوبی جانتے تھے کہ وہ کیا کررہے ہیں، بلکہ حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے اتنی آسانی سے کنٹرول روم کو تلاش کیسے کرلیا۔ٹیکنیشن نے بتایا کہ پی ٹی وی کی نشریات روکنے کے یقینی بنانے کے لیے ان افراد نے عملے کو کہا کہ وہ سیٹلائٹ اپ لنک کو ناکارہ بنادیں، جبکہ اپ لنک اور ڈاؤن لنک مانیٹرز کو ایکٹو رکھیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.