بچوں میں رات دیر تک ٹی وی دیکھتے رہنے سے نیند کی کمی بیماری کا باعث بن سکتی ہے ‘ تحقیق

منگل 2 ستمبر 2014 14:22

بچوں میں رات دیر تک ٹی وی دیکھتے رہنے سے نیند کی کمی بیماری کا باعث بن ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) بچوں کو رات دیر تک ٹیلی وژن نہ دیکھنے دیں کیونکہ نیند کی کمی کسی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو بچے رات دیر تک ٹی وی دیکھتے ہیں، ان کو نیند میں کمی کی شکایت ہوسکتی ہے جو آگے چل کر کسی بیماری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ سٹیلائٹ چلڈرن ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ والدین کو اس بات کا دھیان رکھنا چاہئے کہ سونے سے قبل بچے کس نوعیت کے پروگرام دیکھ رہے ہیں کیونکہ اس کے اثرات بچوں کی نیند کے ساتھ ان کے خوابوں پر بھی رونما ہوتے ہیں اور اس کا اثر ان کی تعلیم اور دیگر سرگرمیوں پر بھی پڑسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :