ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس،تمام پارلیمانی جماعتوں اور عوامی تحریک کو سپریم کورٹ سے نوٹس جاری
منگل 2 ستمبر 2014 16:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء ) ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس میں سپریم کورٹ نے تمام پارلیمانی جماعتوں اور عوامی تحریک کو نوٹس جاری کر دیا ، اور سماعت کل بدھ کے لیے ملتوی کردی ہے جبکہ چیف جسٹس ناصر الملک نے جاویدہاشمی کے الزامات کویکسرمستردکرتے ہوئے کہاہے کہ زندگی میں ایک مرتبہ عمران خان سے ملاقات ہوئی۔جب وہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر رہے ہیں ملاقات میں حامد خان سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
عمران خان سے بالواسطہ یابلاواسطہ کوئی تعلق نہیں رہا، ملاقات میں صرف انتخابی اصلاحات پر بات ہوئی تھی اورکوئی بات نہیں ہوئی جبکہ عوامی تحریک نے سپریم کورٹ کی جانب سے سیاسی تصفیے کی پیشکش یکسرمستردکرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ خود کہہ چکی ہے کہ وہ سیاسی معاملات میں نہیں پڑے گی عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کوئی اختیار نہیں،درخواست گزارذوالفقار نقوی نے موٴقف اختیار کیا تھا کہ تمام جماعتوں کو بلا کر اس مسئلے کا حل نکالا جائے اور اسے عدالتی حکم کا حصہ بنایا جائے تاکہ موجودہ سیاسی بحران پر قابو پایا جا سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.