آئین کا ایک بھی آرٹیکل آج تک نافذ نہیں کیا گیا، طاہر القادری

منگل 2 ستمبر 2014 18:26

آئین کا ایک بھی آرٹیکل آج تک نافذ نہیں کیا گیا، طاہر القادری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) طاہر القادری نے کہا کہ آئین میں ایک سے40 تک کے آرٹیکل عوام کو حقوق دیتے ہیں، منتخب حکومتوں نے آئین کے ابتدائی 40 آرٹیکل نافذ نہیں کیے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہماری جنگ آئین کے ان آرٹیکلز کے لیے ہیں جو 40 سال سے معطل پڑے ہیں اور جو عوام کو بنیادی حق دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

طاہر القادری نے کہا ہے کہ آئین شہریوں کو تمام طرح کے حقوق فراہم کرتا ہے تاہم آج تک ایک بھی آرٹیکل نافذ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 41 سال میں پلٹ پلٹ کر یہی حکمران آتے رہےہیں جبکہ ہماری دلچسپی غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا آئین صرف کاروبار بڑھانے کے لیے ہے جبکہ دنیا بھر میں آدھے سے زیادہ آئین غربت مٹانے اور حقوق کی بات کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :