عوام نے وزیراعظم کے بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کو ناکافی قرار دیا
منگل 2 ستمبر 2014 22:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) عوام نے وزیراعظم نواز شریف کے بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے جبکہ حکومت اپنے چودہ ماہ کے دوران غربت میں خاتمے کیلئے بھی کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکی تاہم پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔ یہ بات پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی (پلڈاٹ) نے منگل کو جاری ہونے والے سروے میں کہی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے نظم و نسق کی بہتری کیلئے ایجنڈے اور اقدامات کا اعلان کیا تھا تاہم وہ کوئی بہتری لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
چاروں صوبوں میں پنجاب کی کارکردگی دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بہتر رہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو 65 فیصد نے بہتر جبکہ 32 فیصد نے سروے کے دوران برا یا انتہائی برا قرار دیا۔
(جاری ہے)
خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو 57 فیصد نے برا اور 37 فیصد نے اچھا قرار دیا ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی کو 33فیصد نے اچھا اور سندھ کے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو 29 فیصد نے اچھا یا بہت اچھا قرار دیا۔
وزیراعظم کو 46 فیصد لوگوں نے بہتر قرار دیا جبکہ 52 فیصد نے ان کی کارکردگی کو برا یا بہت برا قرار دیا۔ عوام نے قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے حکومت کے اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا جبکہ غربت کے خاتمے اور توانائی کی پیداوار کے حوالے سے کارکردگی کو برا قرار دیا۔اس طرح عوام نے بڑے چیلنجوں میں حکومت کے اقدامات کو ناکافی قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی اقتصادی پالیسیاں بھی بدلتی رہیں اور غربت کے خاتمے کا ہدف حاصل نہیں ہوسکا۔
سرمایہ کاری کیلئے ایک ساز گار فضاء کے حوالے سے ان کی مقبولیت 9 فیصد اور ٹیکسوں کی وصولی کے حوالے سے 15 فیصد کم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اس طرح حکومتی اقتصادی اصلاحات اور پالیسیاں کامیاب نہیں رہیں۔ رپورٹ کے مطابق 27 فیصد پاکستانی بجلی کے بحران کو سب سے بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں جبکہ 25 فیصد اس کے بعد مہنگائی کو بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں۔ تیسرا بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے اور اس کے بعد عدم تحفظ ‘ امن و امان اور دہشت گردی کو بڑے مسائل سمجھے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیب کی درجہ بندی 42 فیصد رہی تاہم 52 فیصد کو اس پر اعتماد نہیں۔ فوج پر 73 فیصد کو اعتماد ہے جبکہ 25 فیصد عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اس طرح فوج کی درجہ بندی میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 69 فیصد پاکستانی پولیس پر اعتماد نہیں کرتے صرف تیس فیصد کو اعتماد ہے۔ رپورٹ کے مطابق زرداری کے مقابلے میں 46 فیصد نے نواز شریف کی کارکردگی کو بہتر اور 31 فیصد نے برا قرار دیا مشرف کے مقابلے میں یہ شرح 44فیصد رہی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.