اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ نوٹسز جاری، عدالت نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کو بھی غیر سنجیدہ قراردے دیا،عدالت کو بتایا جائے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان ریڈزون میں اجازت سے داخل ہوئے یا زبردستی گئے ہیں؟جسٹس اطہر من اللہ
منگل 2 ستمبر 2014 22:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی ۔عدالت نے وزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کو بھی غیر سنجیدہ قراردے دیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کو بتایا جائے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان ریڈزون میں اجازت سے داخل ہوئے یا زبردستی گئے ہیں؟۔
منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گذارکے وکیل اکرام چوہدری عدالت عالیہ میں پیش ہوئے ۔(جاری ہے)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مریم خان عدالت عالیہ میں پیش ہوئی۔ عدالت میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے کوئی وکلاء پیش نہ ہوا۔
ابتدائی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ انتہائی غیر سنجید گی کا مظاہر ہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیاکہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے لوگوں کو ریڈزون میں جانے کی اجازت کس نے دی ۔ درخواست گزار اجمل بلوچ کے وکیل نے عدالت عالیہ میں اپنے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے تاجروں کی سکیورٹی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں اور نہ ہی تاجروں کے نقصانا ت کا ازالہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آبادسے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے لوگوں کو ریڈزوں میں داخل ہونے کی اجازت کس نے دی ہے۔ کیا مقامی انتظامیہ کی بے بسی کے باوجود ریڈزوں میں داخل ہوئے ۔ عدالت نے وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ سے مطمئن نہ ہوتے ہوئے رپورٹ کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا ہے۔ عدالت وزارت داخلہ کو دوبارہ رپورٹ جمع کرانے ،پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو دوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ انجمن تاجران اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ کی جانب سے اسلام آباد کے حساس ترین ایریا میں دھرنا دینے اور آبپارہ میں دھرنا دینے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ گذشتہ پیشی پر عدالت پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو نوٹس جاری کیے تھے۔ عدالت نے دونوں جماعتوں کا موقف سننے کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔ عدالت نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو ریڈزوں میں دھرنے دینے کے اجازت نامے بھی عدالت میں طلب کیے تھے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.