کراچی میں شارع فیصل پر پولیس چوکی اور مددگار پولیس کے دفتر پر دستی بم حملہ، 4 اہلکار زخمی

بدھ 3 ستمبر 2014 11:33

کراچی میں شارع فیصل پر پولیس چوکی اور مددگار پولیس کے دفتر پر دستی بم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) شارع فیصل پر نرسری کی ٹریفک پولیس چوکی اور مددگار پولیس کے دفتر پر دستی بم حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب ٹریفک پولیس چوکی اور مددگار پولیس 15 کے دفتر پر اوور ہیڈ برج سے نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ چوکی اور مددگار پولیس کے دفتر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، زخمیوں میں سے 2 اہلکاروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور انہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد چوکی اور مددگار پولیس آفس کے دفتر میں تعینات اہلکاروں کی شفٹ تبدیل ہورہی تھی جس کی وجہ سے جانی نقصان انتہائی کم ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :