اسلام آباد کےتعلیمی ادارےموسم گرماکی چھٹیوں کےبعدکھل گئے

بدھ 3 ستمبر 2014 11:39

اسلام آباد کےتعلیمی ادارےموسم گرماکی چھٹیوں کےبعدکھل گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) دھرنوں کے باعث چھٹیوں میں چار مرتبہ توسیع کے بعد وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسکولز جزوی طور پر کھل گئے،ریڈ زون اور ملحقہ علاقوں میں اسکولز ابھی بھی بند ہیں۔

(جاری ہے)

گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکولز 11 اگست کو کھلنے تھے، تاہم دھرنوں کی وجہ سے چھٹیوں میں 4دفعہ توسیع کی گئی۔ دھرنوں کے باعث پولیس کی بھاری نفری اسکولز میں مقیم ہے۔ ترجمان کیڈ کا کہنا ہے کہ 33 اسکولز پولیس سے خالی کرا لئے گئے ہیں ، جبکہ 27 اسکولز میں ابھی بھی پولیس اہلکار مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :