Live Updates

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارلیمنٹ میں پہنچ گئے

بدھ 3 ستمبر 2014 12:05

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارلیمنٹ میں پہنچ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے استعفیٰ دینے والے اراکین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عوای نیشنل پارٹی کے سینیٹرزاہد خان اظہار خیال کررہے تھے کہ اِسی دوران تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے دیگر اراکین ایوان میں پہنچ گئے ۔ ایوان میں موجود اراکین نے ’شیم شیم‘ کے نعرے اور جملے بازی شروع ہوئی لیکن فوری طورپر سپیکر نے نوٹس لیتے ہوئے ایوان کو خاموش کرادیاہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات