پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان مفاہمت کا پہلا مرحلہ مکمل

بدھ 3 ستمبر 2014 12:31

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان مفاہمت کا پہلا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان مفاہمت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پارکنگ ایریا کو مظاہرین سے خالی کرالیا گیا ، سی ڈی اے کی ہدایت پر صفائی کا انتظام مکمل کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان عوامی تحریک کے درمیان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے کار پارکنگ کا تمام حصہ جن پر مظاہرین قابض تھے خالی کرالیاگیا ہے اور وہاں پر رینجرز کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں طاہر القادری اور عمران خان کو ملنے والے وفد کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ کار پارکنگ پر قبضہ کرنے والے مظاہرین کو پیچھے ہٹا دیا جائے گا جس کے بعد تمام مظاہرین کے خیمے پارلیمنٹ کی کار پارکنگ سے پیچھے کردیئے گئے ہیں اور اب وہاں پر کار پارکنگ کا تمام ایریا خالی کروالیا گیا ہے