خیرپور:مسلح افراد کا گاؤں پردھاوا:حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک

بدھ 3 ستمبر 2014 12:32

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) خیرپور میں مسلح افراد نے گاوں پر دھاوا بول دیا۔دیہاتیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خیرپور کے گاوں نازل جونیجو پر مسلح افراد نے حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کی۔اسی دوران دیہاتیوں نے بھی مسلح ہوکر حملہ آور وں پر فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں 5 دیہاتی ہلاک ہوگئے۔دیہاتیوں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے

متعلقہ عنوان :