ملک اور قوم کی خاطر مسئلوں کے حل کیلئے سیاسی جماعتیں ضامن بننے کیلئے تیار ہیں،خورشید شاہ

بدھ 3 ستمبر 2014 13:26

ملک اور قوم کی خاطر مسئلوں کے حل کیلئے سیاسی جماعتیں ضامن بننے کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کی خاطر مسئلوں کے حل کیلئے سیاسی جماعتیں آج بھی حکومت اور عمران خان کے درمیان ضامن بننے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک میں شدید سیاسی بحران خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے اور اس بحران کے حل کیلئے آج بھی تمام سیاسی جماعتیں حکومت اور عمران خان کے درمیان ثالث بننے کیلئے تیار ہیں لیکن عمران خان کو بھی چاہیے کہ وہ بھی اپنے جائز مطالبات کو پیش کریں تاکہ جن پر عمل بھی کرایا جاسکے

متعلقہ عنوان :