Live Updates

قوم جانتی ہے عمران خان وزیراعظم نہ بننے پر مایوس ہیں ‘ وزیر دفاع خواجہ آصف

بدھ 3 ستمبر 2014 13:40

قوم جانتی ہے عمران خان وزیراعظم نہ بننے پر مایوس ہیں ‘ وزیر دفاع خواجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے عمران خان وزیراعظم نہ بننے پر مایوس ہیں ‘ عمران خان خود کو ہی الیکشن میں شفافیت کا اہل سمجھتے ہیں ‘ عمران اپنی ناکامی کو بطور دھرنا ہتھیار بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان خود کو ہی الیکشن میں شفافیت کا اہل سمجھتے ہیں وہ عدلیہ کی آزادی اور آزاد الیکشن کمیشن پر یقین نہیں رکھتے، انہوں نے 1000 میں سے 59 حلقوں میں پٹیشنز دائر کیں جبکہ الیکشن ٹریبونلز میں بھی اپنے کیسز کو ثابت نہیں کرسکے جس کے بعد اب عمران خان پورے ملک میں دھاندلی کا الزام لگارہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ عمران اپنی ناکامی کو بطور دھرنا ہتھیار بنا رہے ہیں، انہوں نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کو یرغمال بنا کر اسلام آباد میں میلہ لگایا جبکہ قوم جانتی ہے کہ وہ وزیراعظم نہ بننے پر مایوس ہیں اور عمران خان کو خود سمجھنا چاہئے کہ وزیراعظم بننے کے لیے کوئی شارٹ کٹ بھی نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات