ماورائے آئین اقدام کیس: پارلیمنٹ ہاؤس، سیکرٹریٹ خالی کرانے کیلئے شیخ رشید کو کردار ادا کرنے کی اجازت
بدھ 3 ستمبر 2014 13:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس اور سیکرٹریٹ کی عمارت مظاہرین سے خالی کرانے کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو کردار ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے ماورائے آئین اقدام کیس کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی جانب سے اعتزاز احسن پیش ہوئے اور کہا کہ مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں خیمہ بستی بنا لی ہے۔ دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کنٹینرز کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا، کریک ڈاؤن نہ ہونے کا یقین دلائیں ہم ابھی باہر آ جائیں گے، یقین دلاتا ہوں کہ انار کی اور تشدد نہیں ہو گا۔(جاری ہے)
اس موقع پر چیف جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ پہلے یہ لوگ شاہراہ دستور پر تھے تو ان پر نا تو کریک ڈاؤن کیا گیا اور نہ ہی شیلنگ ہوئی، ماورائے آئین اقدام کے حتمی فیصلے میں بنیادی حقوق کی تشریح بھی کر دیں گے۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں کوئی کیا کہتا ہے ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں، تمام سرکاری دفاتر پر بند ہیں، سرکاری املاک اور سڑکوں پر حملوں اور قبضے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کیا بنیادی حقوق کی کوئی حد نہیں۔
جسٹس ظہیر انور جمالی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہوا میں فیصلہ نہیں کرنا، ذمہ داری کا تعین بھی کریں گے، اٹارنی جنرل بتائیں کہ ان تک کتنا نقصان ہوا ہے، ذمہ داروں کا تعین کریں گے تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ہمیں لکھ کر دیا گیا تھا کہ کسی سرکاری عمارت میں داخل نہیں ہو ں گے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کو پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت اور سیکرٹریٹ خالی کرانے کی اجازت دیتے ہوئے ماورائے آئین اقدام کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.