پہلے نوازشریف کا استعفیٰ لوں گا، پھرخود دوں گا،آخری پانچ اوورز کا میچ شروع ہوگیا ‘ شیخ رشید
بدھ 3 ستمبر 2014 15:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے نوازشریف کا استعفیٰ لوں گا، پھرخود دوں گا،آخری پانچ اوورز کا میچ شروع ہوگیا،امپائرکی انگلی سفید کوٹ میں موجود ہے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شیخ رشید نے کہا کہ دھرنے والوں کو خانہ بدوش کہنا ان کی توہین ہے،انہوں نے شکایاتاً کہا کہ مجھے بغاوت کا ماسٹر مائنڈ کہا گیاہم جیل کاٹ لیں گے مگر شریف برادران کیلئے مشکل ہے۔
شیخ رشید نے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کے حوالے سے کہا کہ کمیشن ڈنگ ٹپاؤ ہوتے ہیں، پہلے بننے والے کمیشنوں کا کیا بنا جو اب کمیشن کے قیام سے بن جائیگا ۔ جاوید ہاشمی سے متعلق شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران اور قادری کا ساتھ چلنا خوش آئند ہے نوازشریف نے جس دن مکمل سچ بولا، ان کی سیاسی زندگی کا آخری دن ہوگا۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ میرے خلاف نو مختلف ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں چودھری نثار بتائیں کہ دو افراد کو گولیاں کیسے لگیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کا وزیراعظم ہاوٴس تک جانے کا فیصلہ بہت دانشمندانہ ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو پیچھے کرکے اعتزاز احسن کو آگے کردیا ہے جاوید ہاشمی کے الزامات کے بارے میں پوچھے گئے سوالات پر انہوں نے کہاکہ ہاشمی صاحب کو بچپن سے جانتا ہوں، ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.