مطالبات جائز نہ ہوئے تو دستبردار ہوجائیں گے، رحیق عباسی

بدھ 3 ستمبر 2014 17:08

مطالبات جائز نہ ہوئے تو دستبردار ہوجائیں گے، رحیق عباسی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) رحیق عباسی کہتے ہیں کہ موجودہ سیاسی بحران کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں، تمام مطالبات جرگے کے سامنے رکھ دیئے، جو مطالبات جائز نہیں ہمیں بتائیں دستبردار ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

ریاسی جرگے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے رہنماء رحیق عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کا جلد خاتمہ اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں، تمام مطالبات جرگے کے سامنے رکھ دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے، دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ بھی جرگے کو پیش کردیا، جو مطالبہ جائز نہیں ہمیں بتائیں، دستبردار ہوجائیں گے، آج رات 10 بجے حکومتی ٹیم کے ساتھ پھر بیٹھیں گے۔ سم