تمام پارلیمانی جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں، سراج الحق

بدھ 3 ستمبر 2014 17:18

تمام پارلیمانی جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں، سراج الحق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ جرگے نے ڈیڈ لاک کو ختم کرادیا، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، تمام پارلیمانی جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ منزل تک پہنچنے کیلئے راستہ طے کرنا ہے، اس راستے میں بڑے اسپیڈ بریکر آئیں گے، فريقين اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہيں، جرگے نے ڈيڈلاک کو ختم کراديا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کو مذاکرات کے ذريعے حل کرنا چاہتے ہيں، تمام پارلیمانی جماعتیں آگ بجھانا اور انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں۔

جرگے کی رکن کلثوم پروین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کوشش ہے قوم کو بحران سے نکال دیا جائے، اللہ پر یقین ہے مذاکرات کا راستہ نکل آئے گا۔