چینی کمپنی ایل ٹی سی کے انکار کے باوجود 225بسیں دینے پربضد،575بسیں لینے کیلئے بات ہوئی ،250کی وصولی کے بعد سی این جی کی کمی کے باعث باقی لینے سے انکار کر دیاگیا،

چین میں لیفٹ ہینڈ ڈرائیور ہے ،خصوصی طور پر پاکستان کیلئے رائٹ ہینڈ بسیں ڈیزائن کی گئی ہیں‘ چینی کمپنی اینکائی کا موقف

بدھ 3 ستمبر 2014 18:27

چینی کمپنی ایل ٹی سی کے انکار کے باوجود 225بسیں دینے پربضد،575بسیں لینے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی ملک میں سی این جی کی کے باعث چین کی کمپنی اینکائی سے 575میں سے باقی 225بسیں لینے سے مسلسل انکاری ہے جبکہ کمپنی بضد ہے کہ پاکستان کی شاہراہوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی طورپربسیں ڈیزائن کی گئی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایل ٹی سی نے لاہور کے شہریوں کو سفر کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے چین کی کمپنی اینکائی سے 575بسوں کے لئے بات چیت کی تھی اور 250بسیں چین سے پاکستان پہنچ بھی گئیں ۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان میں سی این جی کی شدید قلت کے باعث ایل ٹی سی نے باقی 225بسیں لینے سے انکار کردیاہے ۔ دوسری طرف کمپنی کا کہنا ہے کہ چین میں لیفٹ ہینڈ ڈرائیور ہے جبکہ پاکستان میں رائٹ ہینڈ ڈرائیور اور شاہراہوں کومد نظررکھتے ہوئے بسیں خصوصی طو رپر ڈیزائن کی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں ایل ٹی سی نے چینی کمپنی سے مذاکرات بھی کئے ہیں اور انہیں سی این جی کمی کے باعث قائل کرنے کی جارہی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ چین کی دوسری کمپنیاں پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کررہی ہیں اس لئے ان مذاکرات میں اس بات کوبھی مدنظررکھاجارہا ہے کہ معاملے میں بیگاڑ پیدا نہیں ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :