Live Updates

شاہ محمود قریشی نے اپنی جماعت کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے برخلاف اپنے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے اختتام پر استعفیٰ دینے کا کوئی اعلان نہ کیا

بدھ 3 ستمبر 2014 19:05

شاہ محمود قریشی نے اپنی جماعت کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے برخلاف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے اپنی جماعت کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے برخلاف اپنے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے اختتام پر استعفیٰ دینے کا کوئی اعلان نہ کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے گزشتہ روز دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی ہمارا موقف پیش کرنے کیلئے پارلیمنٹ جائیں گے اور انہوں نے شاہ محمود کو نہ بھیجنے کے بارے میں ڈاکٹر طاہر القادری کا مشورہ بھی مسترد کردیا تھا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور ہمارے دیگر ارکان آخری بار پارلیمنٹ جائیں گے اور اپنا موقف پیش کرنے کے بعد استعفے دے دیں گے تاہم شاہ محمود قریشی نے اس قسم کا کوئی اعلان نہ کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات