پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے اسلام آباد میں دھرنے کے بعد سے پولیس افسران کے باری باری بیمار ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اب ڈی آئی جی خالد خٹک پمز میں داخل ہوگئے

بدھ 3 ستمبر 2014 19:42

پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے اسلام آباد میں دھرنے کے بعد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے اسلام آباد میں دھرنے کے بعد سے پولیس افسران کے باری باری بیمار ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ڈی آئی جی خالد خٹک پمز میں داخل ہوگئے ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ انہیں عارضہ قلب ہوا ہے،ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق ڈی آئی جی خالد خٹک کو بد ھ کے روز دل دورہ پڑنے پر پمز ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ میں شفٹ کیا گیا تھا جہاں ان کی فوری طور پر انجیو گرافی کی گئی اور مزید علاج بھی ابھی جاری ہے، ترجمان کے مطابق انہیں انجیو گرافی کے بعد سی سی یو وارڈ شفٹ کر دیا گیاہے۔