چینی صدر15ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے ،اسلام آبادمیں دھرنوں کے باعث بعض ملاقاتیں لاہورمنتقل،

دورے کوحتمی شکل دینے کیلئے پروٹوکول وفدپاکستان پہنچ گیا ،شیڈول کوحتمی شکل دیدی گئی

بدھ 3 ستمبر 2014 22:44

چینی صدر15ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے ،اسلام آبادمیں دھرنوں کے باعث ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) چین کے صدرژی جن پنگ 15ستمبر(بروز پیر) صبح پاکستان پہنچیں گے ،اسلام آبادمیں دھرنوں کے باعث چینی صدرکی بعض ملاقاتیں لاہورمنتقل کردی گئیں،چینی صدرکے دورے کوحتمی شکل دینے کیلئے پروٹوکول کاوفدپاکستان پہنچ گیا،شیڈول کوحتمی شکل دیدی گئی ۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ چینی صدرکادورہ شیڈول کے مطابق رواں ماہ ہوگااوراس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

ذرائع نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء کوبتایاکہ چین کے صدراتواراورپیرکی درمیانی شب 15ستمبرکی صبحپاکستان پہنچیں گے ،چین کے صدروزیراعظم نوازشریف ،صدرممنون حسین آرمی چیف راحیل شریف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔چین کے دورہ پاکستان کے موقع پردونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط ہوں گے ،پاکستان اس دورے کوانتہائی اہمیت سے دیکھ رہاہے ،چین کے صدرکادورہ دوروزکیلئے ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چین کے صدرکے دورہ پاکستان کوحتمی شکل دینے کیلئے ان کے پروٹوکول کاوفدپاکستان پہنچ گیاہے اوراس نے یہاں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرکے شیڈول کوحتمی شکل دیدی ہے ۔اسلام آبادمیں دھرنوں کے باعث چینی صدرکی بعض ملاقاتوں کولاہورمنتقل کردیاگیاہے ۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ چین کے صدرکادورہ شیڈول کے مطابق ہوگااوراس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ترجمان نے کہاکہ چین کے صدررواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :