واسا افسر دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جائیں ، اراکین اسمبلی نگرانی کریں :وزیر اعلیٰ

جمعرات 4 ستمبر 2014 11:57

واسا افسر دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جائیں ، اراکین اسمبلی نگرانی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) حادثات میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے ،مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 5 ،زخمیوں کیلئے 1 لاکھ امداد کا اعلان وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ انتظامیہ اور واسا افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جائیں،اور اراکین صوبائی اسمبلی اور واسا افسران نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی خود نگرانی کریں ۔

وزیر اعلی پنجاب نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5،5 لاکھ اور شدید زخمیوں کو 1،1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حادثات میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایا جائے ، اور فوری امدادی کارروائیاں کی جائیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب نے بارش کے نتیجے میں مختلف حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5،5 لاکھ اور شدید زخمیوں کو 1،1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے انتظامی افسران بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے خود فیلڈ میں موجود رہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب نے افسران کو متنبہ کیا کہ امدادی کارروائیوں میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق،اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور اعجاز چوہدری نے بارش سے ہونےوالی اموات پر غم و رنج کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :