سانحہ ماڈل ٹاوٴن؛ آئی جی نے نئی جے آئی ٹی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو درخواست بھجوادی

جمعرات 4 ستمبر 2014 13:39

سانحہ ماڈل ٹاوٴن؛ آئی جی نے نئی جے آئی ٹی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو درخواست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاوٴن کیس میں تفتیش کے لئے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے گی جس کے لئے آئی جی پنجاب نے سیکریٹری داخلہ کو درخواست بھجوادی ہے۔

(جاری ہے)

ذرا ئع کے مطابق سابقہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں نئی ٹیم بنانے کی درخواست کی تھی جس کے بعد نئی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی جس میں متوقع طور پر مختلف ایجنسیوں سمیت اعلیٰ پولیس افسران کو شامل کیا جائے گا، نئی ٹیم ازسرنو منہاج القرآن کے نئے مقدمے کی تفتیش کرے گی جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل سمیت متعدد سنگین دفعات شامل ہیں اور مقدمے میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر وزرا سمیت اعلیٰ پولیس افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔