دپیکا پڈوکون کو بالی وڈ کی نمبر ون ہیروئن قرار دے دیا گیا

جمعرات 4 ستمبر 2014 13:58

دپیکا پڈوکون کو بالی وڈ کی نمبر ون ہیروئن قرار دے دیا گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) بھارت میں ہونے والے ایک حالیہ جائزے میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بالی وڈ کی سب سے مقبول اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔ قطرینہ کیف اور کرینہ کپور اس کے بعد ہیں۔ پڈوکون کے ملک بھر میں بے شمار مداح پائے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سالانہ سروے آن لائن کیا گیا ہے جس میں سیاست ، کھیل اوراینٹرٹینمنٹ کے شعبوں کو چنا گیا۔

(جاری ہے)

اس میں جہاں تک بالی وڈ کی ہیروئنوں کا تعلق ہے تو دپیکا پڈوکون کو پہلا نمبر ملا ہے ، جب کہ اس کے بعد قطرینہ کیف اور کرینہ کپور بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئی ہیں۔ سوناکشی سنہا چوتھے اور پریانکا چوپڑہ کو پانچویں ہر دلعزیز اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔ پڈوکون اس اعتبار سے خوش قسمت رہی ہے کہ 2007 میں اپنی پہلی فلم اوم شانتی اوم سے ہی اس کو زبردست پذیرای ملی تھی اور پہلی ہی فلم سے چار ایوارڈ حاصل کر لئے تھے۔

جب کہ اسی فلم کے ہئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لئے نامزد بھی کی گئی تھی۔ اس کے بعد بھی اس نے اپنے آٹھ سالہ کیریئر میں کئی ہٹ فلمیں دے کر کئی ایوارڈ بھی جیتے ہیں۔ اسی طرح اپنے ساتھی فنکاروں کی نسبت اس کے ٹویٹر اور فیس بک پر فالورز کی تعداد بھی بالی وڈ میں سب سے زیادہ یعنی ڈیڑھ کروڑ ہے۔

متعلقہ عنوان :