کار کمپنی نے ڈرائیوروں کی توجہ سٹرک پر مرکوز رکھنے کا طریقہ ایجاد کر لیا

جمعرات 4 ستمبر 2014 14:22

کار کمپنی نے ڈرائیوروں کی توجہ سٹرک پر مرکوز رکھنے کا طریقہ ایجاد کر ..

ڈیزائٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) سڑک پر محو سفر ڈرائیور آس پاس کے نظاروں میں کھو کر عدم توجہی کا شکار ہوسکتے ہیں جو اکثر خوفناک حادثوں کا باعث بنتا ہے۔ کار ساز کمپنی جنرل موٹرز نے اس خطرناک مسئلے کو حل کرنے کیلئے پہلی دفعہ ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروادی ہے جو ڈرائیور کو غافل ہوتے ہی خبردار کر دے گی اور اسے مسلسل خبردار کرے گی کہ وہ نگاہیں سڑک پر رکھے۔

(جاری ہے)


یہ ٹیکنالوجی ”سینگ مشینز“ نامی کمپنی نے ایجاد کی ہے اور اسے اگلے تین سے پانچ سال کے دوران جنرل موٹرز کی پانچ لاکھ گاڑیوں میں لگایا جائے گا۔ اس ٹیکنالوجی میں ایسے آلات شامل ہیں جو مسلسل ڈرائیور کی آنکھوں پر نظر رکھیں گے اور کار کے اندر کے ماحول کا نقشہ بنا کر نظروں کا زاویہ معلوم کریں گے۔ جونہی ڈرائیور کی نظر سڑک سے ہٹے گی یہ آلات اسے الارم بجا کر خبردار کردیں گے۔
یہ ٹیکنالوجی اس بات پر بھی نظر رکھے گی کہ ڈرائیور مددگار شیشوں اور دیگر آلات پر مناسب توجہ دے رہا ہے یا نہیں ایک آسٹریلوی سروے میں 20 فیصد ڈرائیور اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کی غفلت کی وجہ سے حادثہ ہوچکا ہے۔