Live Updates

پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنوں کے باعث پاک سیکرٹریٹ میں20 وزارتوں میں کام ٹھپ ہوگیا

جمعرات 4 ستمبر 2014 14:51

پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنوں کے باعث پاک سیکرٹریٹ میں20 وزارتوں میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) عوامی تحریک اور تحریک کے دھرنوں کے باعث پاک سیکرٹریٹ کی 20 وزارتوں میں کام ٹھپ ہوگیا۔ سینکڑوں ملازمین گھروں میں بیٹھنے پر مجبور بلکہ اعلیٰ بیورو کریسی کے ساتھ ساتھ چھوٹے ملازمین کی بھی موجیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کو16 روز گزر گئے ۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پاک سیکرٹریٹ کے گیٹ پر قبضہ جمایا ہوا جس کی وجہ سے 20 وزارتوں کے سینکڑوں ملازمین دفتروں میں نہیں جارہے ۔افسران کا موقف ہے کہ گزشتہ کئی روز سے تمام دفتری اور غیر فعال ہوگئے ہیں۔ملازمین نڈا برداروں سے خوف زدہ ہیں جونہی وہ دفاتر جاتے ہیں ان دونوں جماعتوں کے کارکن ان کی تلاشی لیتے ہیں اور انہیں دھمکیاں بھی دیتے ہیں جس کے باعث وہ دفاتر میں آنے سے گبھراہٹ کا شکار نہیں۔افسران کا کہنا ہے کہ پہلے وہ دفتری اور نمٹانے کے لئے فائلیں گھرپر منگوالئے تھے اب وہ راستے بند ہونے کی وجہ سے فائلیں ب بھی نہیں منگوا سکتے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :