وزیرداخلہ ابھی بھی مجھے گھور رہے ہیں، اعتزازاحسن... وزراء پر شدید تنقید
جمعہ 5 ستمبر 2014 12:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 ستمبر 2014ء ) سینیٹر اعتزاز احسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں ممنون ہوں کہ وزیراعظم نے مجھ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مجھ سے معافی بھی مانگی۔انھوں نے کہا کہ مجھے شہید بھٹو اور شہید بی بی کی جماعت نے عزت بخشی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھ پر گھٹیا الزام لگائے اور ان پر بات کرنا میرا حق ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ وزیراعظم اپنے دائیں بائیں دیکھیں، کہہیں آگ لگانے والے آپ کے ارد گرد تو نہیں بیٹھے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ میری سیاست کو 50 سال ہوگئے ہیں اور جنرل پرویز مشرف کو بھگانے میں بھی میرا چھوٹا سا کردار رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نے مشرف کے دور میں وزیراعظم بننے کی پیشکش بھی ٹھکرا دی۔(جاری ہے)
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جوشخص سیاست کو تجارت بنالے اس کی کوئی عزت نہیں۔
اعتزاز احسن
نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو پہلے سے آپ کو چھوڑ چکے ہوں، آپ کب تک ان کی طرف سے معذرت کرتے رہیں گے۔انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ اجلاس جو آپ کی طاقت بن رہا ہے، یہ آپ نے خورشید شاہ اورمیرے مشورے پر بلایا ہے، لیکن اس طاقت کے بعد آپ کے وزراء کا لہجہ ہی بدل گیا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھ پرلینڈ مافیا کی وکالت اورایل پی جی کوٹہ لینےکاالزام لگایا۔ اعتزاز احسن نے چوہدری نثار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ابھی بھی مجھے گھور رہے ہیں، اور گالیاں نکال رہے ہیں. جس پر وزیر اعظم نوازشریف، تہمینہ دولتانہ اور سعد رفیق نے ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.