خدارا کابینہ میں تبدیلی کریں....وزیرداخلہ ابھی بھی مجھے گھور رہے ہیں، اعتزازاحسن

جمعہ 5 ستمبر 2014 12:21

خدارا کابینہ میں تبدیلی کریں....وزیرداخلہ ابھی بھی مجھے گھور رہے ہیں، ..

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 ستمبر 2014ء ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تجارت کرنا ہوتی تو اس وقت کرتا جب چاروں جانب سے تحائف اور آسائش کی کی پیش کش کی گئی تھیں، جو شخص سیاست کو تجارت بنا لے، اس کی عزت نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ مجھ پرگھٹیاالزام لگائےگئے،بات کرنامیراحق ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے چوتھے روز ایوان کے فلور پر چوہدری نثار کے نام کی بازگشت سنائی دیتی رہی، اپوازیشن ہو یا حکمراں جماعت دونوں جانب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو آڑے ہاتھوں لیا گیا، صرف اسی پر بس نہیں، وزیر کی جانب سے خود وزیر اعظم نواز شریف کو معذرت اور معافی مانگنا پڑی۔

خورشید شاہ کے بعد پی پی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے بھی اپنی توپوں کا رخ چوہدری نثار کی جانب ہی رکھا۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ" وزیر اعظم کی جانب سے معافی مانگنے پر ان کا ممنون ہوں وزیراعظم نےغیرمبہم اندازمیں ہمدردی اورمعافی مانگی"۔

وزیر اعظم اور راجا ظفر الحق نے کنویں سےصرف40 ڈول نکالےہیں، مجھ پرگھٹیاالزام لگائےگئے،بات کرنامیراحق ہے، وزیراعظم ہم سےیہ سفرجاری رکھنےکی اپیل کررہےہیں،وزیراعظم ہم سےیہ سفرجاری رکھنےکی اپیل کررہےہیں،کہیں وزیراعظم کےگھرمیں توآگ لگانےوالےنہیں بیٹھے۔

انہوں نے معاضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایوب خان کی مخالفت میں جلوس نکالنےپرنظربندبھی ہوا، ایوب خان کی مخالفت میں جلوس نکالنےپرنظربندبھی ہوا، یحیٰ خان کی جانب سےحکومتی وکالت کی پیشکش مستردکی، ضیاء الحق دورمیں میری بیوی،بیٹی،والدہ بھی گرفتارہوئیں، ضیاء الحق نےلاہورمیں چائےپربلاکروزیربنانےکی پیشکش کی تھی، ضیاءالحق نےمجھےبھٹوکیخلاف مقدمےمیں وکیل بنانےکی پیشکش کی، جس نشست سےمیں نےانکارکیااس پرایک بہادرآدمی چلاگیاتھا.

پرویزمشرف کوبھگانےمیں میراچھوٹاساکردار ہے،وزیراعظم نےعدلیہ بحالی تحریک کاذکرکیا،وہ وکلاء کی تحریک تھی، وزیراعظم نےعدلیہ بحالی تحریک کاذکرکیا،وہ وکلاء کی تحریک تھی، جنرل کیانی کافون آیاتو میاں صاحب ساتھ بیٹھےتھے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی کافون آیاتو میاں صاحب ساتھ بیٹھےتھے، طارق عزیزنےمجھےایم این اےسےوزیراعظم بنانےکی پیشکش کی، طارق عزیزنےکہاہاں کرو20منٹ میں خبرچلےگی شوکت عزیزمستعفی، عدلیہ بحال ہوتےہی میرےسامنےبریف کیس بھرکرآنےلگےکہ کیس لڑیں، جوشخص سیاست کوتجارت بنالےاس کی کوئی عزت نہیں،تجارت کرناہوتی تواس وقت کرتا،افتخارچوہدری صاحب نےبعدمیں بہت مایوس کیا،افتخارچوہدری کی کرسی پربیٹھنےسےمیرےکئی ساتھی ارب پتی ہوگئے، وزارت داخلہ نےٹی وی چینلزپروزیرداخلہ کےبیان کی تصدیق کی، 12اکتوبر99کومیاں صاحب نےضیاء الدین بٹ کوآرمی چیف کےبیجزلگائے، ضیاء الدین نےآرمی چیف بنتےہی بریگیڈیئرستی کوہدایات دیں، بریگیڈیئرستی نےکہاسرنوٹیفکیشن ملتےہی عمل کروں گا، ضیاء الدین بٹ نےوزیراعظم کی گرفتاری تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا.

اعتزاز احسن نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تیسری مرتبہ اس جگہ تک پہنچیں ہیں، خدارا اپنے دائیں بائیں دیکھیں۔

اجلاس میں اعتزاز احسن کی گفتگو کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کچھ کہتے ہوئے پائے گئے، جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ چوہدری نثار ابھی بھی دھمکیاں دے رہےہیں۔انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار ابھی بھی وزیراعظم کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، اب میں کیا کروں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے دیکھنے کے بجائے چوہدری نثار باہر کھڑے مجمعے کو دیکھیں۔ انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تیسری مرتبہ اس مقام تک پہنچے ہیں، خدارا اپنے دائیں بائیں دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کی سیاست غلط ہے اور میں چاہوں تو ساری اپوزیشن کوباہر لے جاسکتا ہوں۔