خیبر پختون خوا کے بیوروکریسی میں بڑی تعداد میں تبدیلیا ں کی گئیں

جمعہ 5 ستمبر 2014 13:55

خیبر پختون خوا کے بیوروکریسی میں بڑی تعداد میں تبدیلیا ں کی گئیں

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء)خیبر پختون خوا کے بیوروکریسی میں بڑی تعداد میں تبدیلیا ں کی گئی ہے ۔ جس میں 25 اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ڈپٹی کمشنرز اور سیکرٹریز شامل ہیں ۔سرکاری اعلا میہ کے مطابق تبدیل ہونے والے افسران میں 25 اسسٹنٹ کمشنر، 2 ڈپٹی کمشنر، 2 ایڈیشنل کمشنر جبکہ 2 ڈپٹی سیکرٹریز اور ایک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ذوالفقار علی شاہ پراجکیٹ ڈائریکٹر آئی ایم یو تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ابیٹ آباد مطیع اللہ خان ڈپٹی سیکرٹری فنانس مقرر ہوئے ۔ اعلامیہ میں ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ اکرام اللہ کو ایڈیشنل کمشنر مردان تعینات کر دیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور احمد جان آفریدی ڈپٹی سیکرٹری داخلہ مقرر کردیا گیا ۔