طاہر القادری 1973 کے آئین کو چھیڑنے سے باز رہیں، حافظ طاہر اشرفی

جمعہ 5 ستمبر 2014 13:55

طاہر القادری 1973 کے آئین کو چھیڑنے سے باز رہیں، حافظ طاہر اشرفی

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ طاہر القادری 1973 کے آئین کو چھیڑنے سے باز رہیں ‘ورنا انہیں بتادیں گے کہ دھرنے اور مارچ کیا ہوتے ہیں۔سرگودھا میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے،طاہر القادری اسلام آباد میں20روز سے جاری ڈرامہ بند کردیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری بیرونی ایجنڈے کے تحت ملک میں فرقہ وارانہ فساد کروانا چاہتے ہیں۔طاہر اشرفی نے طاہر القادری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے قومی اسمبلی کے کسی بھی حلقے میں انتخاب لڑلیں،عبرتناک شکست سے دوچار ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اگر اسلام آباد سے 2کنٹینرز نہیں ہٹا سکتے تو 24گھنٹے ہمیں دیں ہم خود انقلاب کے دعوے داروں کا بند وبست کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :