شاہ رخ بھارت کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

جمعہ 5 ستمبر 2014 16:39

شاہ رخ بھارت کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) بالی ووڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان کو اب بھارت کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عالمی سطح پر امیر ترین شخصیات کی فہرست میں دوسری جگہ پانے کے بعد اب شاہ رخ خان نے بھارت میں بھی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سروے کے مطابق شاہ رخ خان کے پاس نیٹ رقم 3 ہزار 6 سو 60 کروڑ موجود ہے۔

سروے کے مطابق بھارت کے مکیش امبانی اس فہرست میں بدستور سرفہرست ہیں اور اب اس فہرست میں اداکار شاہ رخ خان کا شامل ہونا واقعی ایک بڑی کامیابی ہے۔ دوسری طرف کنگ خان کی نئی فلم ’’ہیپی نیو ایئر ‘‘ بھی رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کے لیے تیار ہے جس سے بھی انھیں بڑا ریونیو ملنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :