ایوا ن میں خواجہ سعد رفیق کی چوہدری نثار کو خطاب سے روکنے کی کو شش، منہ پر ہاتھ رکھ دیا

جمعہ 5 ستمبر 2014 17:03

ایوا ن میں خواجہ سعد رفیق کی چوہدری نثار کو خطاب سے روکنے کی کو شش، منہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چوہدری نثار کو خطاب سے روکنے کیلئے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا ، وزیراعظم نواز شریف چوہدری نثار کا ہاتھ دباتے رہے اور انہیں خطاب سے منع کرتے رہے ، پانچ مرتبہ سپیکر کی جانب سے مائیک نہ دیئے جانے کے باوجود اپنے ڈائس پر کھڑے ہوکر بات کرنا چاہی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس وقت صورتحال سنگین ہوگئی جب چوہدری نثار نے اعتزاز احسن کے الزامات کے جواب میں بات کرنا چاہی اور خواجہ سعد رفیق سمیت وفاقی وزراء چودری نثار کے گرد جمع ہوگئے ۔

تہمینہ دولتانہ نے اعتزاز احسن کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے اور کہا کہ مزید زہریلا خطاب نہ کریں ان کی درخواست کے باوجود اعتزاز احسن نے اپنا جارحانہ خطاب جاری رکھا اور اس دوران وزیراعظم نواز شریف بار بار چوہدری نثار کا ہاتھ دبا کر بولنے سے روکتے رہے