وزیراعظم بھی چوہدری نثار کو منانے میں ناکام، وزیر داخلہ پریس کانفرنس پر بضد

جمعہ 5 ستمبر 2014 18:21

وزیراعظم بھی چوہدری نثار کو منانے میں ناکام، وزیر داخلہ پریس کانفرنس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 ستمبر 2014ء ) وزیراعظم بھی چوہدری نثار کو منانے میں ناکام وزیر داخلہ کل چوہدری اعتزاز سے متعلق ثبوت کے ساتھ جوابی پریس کانفرنس کرنے کی ضد پر اب بھی قائم ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو منانے خود پہنچ گئے، 3 گھنٹے طویل ملاقات میں کل پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن سے متعلق پریس کانفرنس کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم کی بات ماننے سے انکار کردیا اور ثبوت کے ساتھ سینیٹر اعتزاز احسن کے خلاف جوابی پریس کانفرنس پر بضد ہیں۔