سکھر، پاکستان نیوی میں C-2014 (S) بیچ میں سیلر کے طور پر بھرتی ہونے کے لیے شیڈول کا اعلان

جمعہ 5 ستمبر 2014 18:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان نیوی میں C-2014 (S) بیچ میں سیلر کے طور پر بھرتی ہونے کے لیے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے C-2014 (S) بیچ میں ٹیکنیکل اور میرین کے لیے پاکستانی غیر شادی شدہ مرد نوجوانوں کو رجسٹر کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق میٹرک سائنس مجموعی طور پر کم سے کم 65 فیصد مارکس حاصل کرنے والے پاکستانی غیر شادی شدہ مرد جن کی عمریں 16 سے 20 سال ، قد 5 فٹ 4 انچ) 162.5سینٹی میٹر( میرین کے لیے میٹرک سائنس / آرٹس مجموعی طور پر کم سے کم 60 فیصد مارکس حاصل کرنے والے غیر شادی شدہ مرد جن کی عمر 16 سے 20 سال اور قد 5 فٹ 6 انچ ) 167.5سینٹی میٹر( ہو وہ خودکو رجسٹر کرا سکتے ہیں ، مذکورہ قوائد و ضوابط پر پورا اترنے والے امیدوار رجسٹریشن کے لیے پاکستان نیوی کی ویب سائٹ www.joinpaknavy.gov.pk پر وزٹ کریں خود کو رجسٹر کرانے والے امیدواروں سے تحریری امتحان 28 ستمبر 2014 صبح 8 بجے لیا جائیگا، جن کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر سے متعلقہ دفاتر سے معلوم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :