سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے ہیلتھ انشورنس لازمی قرار

جمعہ 5 ستمبر 2014 19:01

سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے ہیلتھ انشورنس لازمی قرار

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل نے غیر ممالک سے مملکت میں آنے والوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کو لازمی قرار دے دیا اور اس مقصد کیلئے رہائش ویزا کو انشورنس کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کونسل کے نمائندہ ٹائف الریفی کا کہنا تھاکہ ملازمین کی انشورنس کی فیس ادا نہ کرنے والے مالکان کو فیس بھی ادا کرنا ہوگی اور جرمانہ بھی، اگر انشورنس کمپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگی تو اسے ذمہ داری پوری کرنے کے علاوہ 5000 سعودی ریال کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :