وزیراعلی نے پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے 10 کروڑ روپے کی فوری امداد کا اعلان کردیا

جمعہ 5 ستمبر 2014 21:02

وزیراعلی نے پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے 10 ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے 10 کروڑ روپے کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے اپنے پرنسپل سیکرٹری محمد اشفاق خان کو ہدایت کی کہ صوبائی محکمہ خزانہ سے فوری طور پر 10 کروڑ روپے کا اجراء یقینی بنا کر پنجاب حکومت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے (پی ڈی ایم اے پنجاب)کو نقد یا غذائی اشیاء کی صورت میں پہنچا دیا جائے جس پر پرنسپل سیکرٹری نے پی ڈی ایم اے پنجاب سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصانات اور متاثرین کی رہائش و خوراک کی ضروریات کے پیش نظر نقد یا غذائی اشیاء دونوں صورتوں میں امداد کی فراہمی پنجاب کی حکومت اور متاثرین کیلئے حوصلہ افزائی اور تقویت کا باعث بنے گی جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے وفاقی اور صوبائی اداروں نے تمام متاثرہ علاقوں میں ریلیف کاروائیاں شروع کر دی ہیں جس پر محمد اشفاق خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے اعلان اور ہدایات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ اور پی ڈی ایم اے کو فوری کاروائی کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :