لاہور سے امریکی شہری کا اغواء،ایف بی آئی نے گرفتاردوافراد تک رسائی مانگ لی،پاکستان افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی کی شہبازشریف سے ملاقات،پیشرفت پر تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعلیٰ پنچاب نے وزیر ماحولیات شجاع خانزادہ کو معاملات پر نظر رکھنے کی ہدایات کردی،امریکی شہری افغانستان میں قید ہیں،پاکستانی تفتیش کار

جمعہ 5 ستمبر 2014 22:15

لاہور سے امریکی شہری کا اغواء،ایف بی آئی نے گرفتاردوافراد تک رسائی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) امریکی حکام نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں اغواء ہونے والے امریکی شہری ڈاکٹروران کی بازیابی کے لیے پنجاب حکومت سے رابطہ کیاہے اوردرخواست کی گئی ہے کہ اس کیس کے سلسلے میں گرفتار دو افراد تک ایف بی آئی کو رسائی دی جائے،نجی ٹی وی کے مطابق یہ درخواست پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نائب نمائندہ خصوصی نے کی امریکی نمائندہ خصوصی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے اس سلسلے میں لاہور میں ملاقات بھی کی جس پر وزیراعلی پنجاب نے وزیر برائے ماحولیات و انسداد دہشت گردی کرنل(ر)شجاع خانزادہ کو معاملات پر نظر رکھنے کی ہدایات دی ہیں،بعدازاں امریکی سفارت خانے کی سیاسی و معاشی چیف لبنہ خان کو کیس میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا،ملاقات کے دوران امریکی نمائندہ کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر وینسٹین کو 13 اگست 2011 کو آٹھ مسلح افراد نے اغوا کیا بعد میں تحقیقات کے دوران کیس کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے افراد سیف الرحمان اور حافظ عمران نے اپنے اقبال جرم کرلیا اور انہیں جوڈیشل لاک اپ بھیج دیا گیا،نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ 76 سالہ ڈاکٹر وینسٹین افغانستان میں کسی مقام پر موجو ہیں جبکہ ان کی خراب صحت کی بھی اطلاعات ہیں،انہوں نے بتایا کہ القاعدہ اور امریکی حکام کے اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں تاہم القاعدہ نے ان کی رہائی کے بدلے بہت سارے پیسے اور ان کے ناموری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جسے تاحال قبول نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :