Live Updates

سردار ایاز صادق کے خلاف انتخابی عذرداری کی لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت اپیل میں عمران خان کے وکیل 12ویں مرتبہ اپیل کو التوا میں ڈالنے میں کامیاب

جمعہ 5 ستمبر 2014 00:02

سردار ایاز صادق کے خلاف انتخابی عذرداری کی لاہور ہائی کورٹ میں زیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر۔2014ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122سے منتخب رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف انتخابی عذرداری کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت اپیل میں عمران خان کے وکیل 12ویں مرتبہ اپیل کو التوا میں ڈالنے میں کامیاب ہوگئے ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں گزشتہ کئی ماہ سے سردار ایازصادق نے عمران خان کے خلاف حکم امتناعی حاصل کیا ہوا ہے کہ انہوں نے انتخابی عزرداری نے کس میں اصل بیان حلفی کی کاپی کی بجائے بیان حلفی کی کاپی جمع کرائی ہے جو کہ قانون کے منافی ہے فاضل عدالت نے اس ضمن میں سردار ایاز صادق کے حق میں حکم امتناعی جاری کیا اس دوران عمران خان مسلسل لعت ولعل سے کام لیتے رہے اور اپنے موکل سے مشورہ کرنے کے لیے تاریخ لیتے رہے ذرائع کے مطابق عدالت نے الیکشن ٹربیونل سے رائے طلب کر لی ہے اور 10ستمبر دوبارہ پیشی ہوگی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات