چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

ہفتہ 6 ستمبر 2014 12:47

چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے چین کے صدر ژی پن پنگ کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی صدر ژی پن پنگ رواں ماہ کے آخرمیں پاکستان کے دورے پرآنے والے تھے تاہم دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرنے پراتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

سفارتی سطح پر چینی صدر کے دورے کی نئی تاریخ طےکی جارہی ہے، ان کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ چین کے صدر کو پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ملکوں کے دورہ کرنا تھا، دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 35 ارب ڈالر کی سرمائیہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان تھا۔

متعلقہ عنوان :