وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لئے درخواست دائر

ہفتہ 6 ستمبر 2014 13:57

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف آرٹیکل 6 کے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکریٹری کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخضواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے خود کو صوبے کے بجائے صرف تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ بنالیا ہے انہوں نے اپنے اختیارات سے انحراف کیا ہے،اس کے علاوہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسد قیصر دھرنوں میں شریک ہیں، جس سے ان کی صوبائی اسمبلی میں غیرجانبدار حیثیت ختم ہوگئی ہے، اس لئے عدالت سے استعدعا ہے کہ چونکہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے دونوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور اسپیکر اسد قیصر گزشتہ کئی روز سے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک ہیں۔