وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور

ہفتہ 6 ستمبر 2014 17:35

وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ امتیاز نے جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس فیصل زمان پر مشتمل 2 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے جو پیر کے روز درخواست کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے سیاسی مسئلہ حل کروانے کیلئے فوج کو کہا اور پھر وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولا جبکہ فوج نے ان کے جھوٹے بیان کی تردید بھی کی اور کہا کہ فوج نے وزیراعظم نواز شریف سے کوئی درخواست نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہائیکورٹ کے یک رکنی بینچ نے درخواست کو مسترد کر دیا تھا تاہم اب نظرثانی کی اپیل دائر کی گئی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :