کراچی کے علاقے عزیز آباد میں فائرنگ سے علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے زخمی ہوگئے

ہفتہ 6 ستمبر 2014 19:08

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں فائرنگ سے علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر۔2014ء) کراچی میں بنگوریہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کےمطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بنگوریہ گوٹھ کے قریب علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے مولانا علی اکبر کمیلی اپنی گاڑی میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مولانا اکبرعلی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان جعفریہ الائنس کے مولانا اکبر علی کو تین گولیاں لگیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے سے متعلق تاحال تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :